تازہ تر ین

آن لائن گیم پب جی کی بندش کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور: (ویب ڈیسک)
آن لائن گیم پب جی کی بندش کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
شہری تنویر احمد نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ لاہور میں پب جی کے استمعال سے 14 سالہ لڑکے نے اپنی ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پب جی کے استعمال سے نواجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہورہے ہیں لیکن پاکستان میں آن لائن کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے جب کہ بھارت میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے باقاعدہ قوانین وضع کیے گئے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ آن لائن گیم پب جی پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain