تازہ تر ین

سویڈن میں ایسا سینما جہاں فلم بینوں کو ہپنٹائز کیا گیا

سٹاک ہوم: (ویب ڈیسک) سویڈن میں ایک فلم فیسٹیول کے دوران انوکھا تجربہ کیا گیا جس میں فلم بینوں کو ہپنٹائز کر کے یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ فلم کو الگ انداز سے دیکھنے کا کیا اثر پڑتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر یوہتیبوری فلم فیسٹیول جوناس ہولمبرگ نے بتایا کہ ہم نے یہ ہپناٹک سینما اپنے خیالات کو چیلنج کرنے اور تجربہ کرنے کیلئے بنایا ہے کہ فلم کو کیسے دیکھا جائے اور الگ انداز میں فلم دیکھنے کا کیا اثر پڑتا ہے۔ اس تجربے کے دوران سینما سکرین پر دائرے دکھا کر وہیں موجود ایک شخص فلم بینوں کو ہپنٹائز کر رہا تھا جس کا مقصد منتظمین کے مطابق فلم میں دکھائی جانے والی ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز کو بھی محسوس کرانا ہے۔
تجربے کے دوران سینما میں موجود جونا نامی فلم بین نے سینما سے باہر آنے کے بعد بتایا کہ آپ تمام سوچوں اور شور سے دور ہو جاتے ہیں اور آواز کے ساتھ آپ فلم میں بھی کھو جاتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain