تازہ تر ین

مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون تھا، ہے اور رہے گا، وزیرخارجہ

ملتان: (ویب ڈیسک)
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون تھا، ہے اور رہے گا۔
5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ،90 کی تاریخ آج پھر دہرائی جا رہی ہے، نہتے کشمیریوں کو سرچ اینڈ کوارڈن آپریشن کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انہیں ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، معصوم کشمیریوں، عورتوں، بچوں کو بہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستان، نہتے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون تھا، ہے اور رہے گا، اس سال بھی ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کریں گے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حوالے سے موجود ہیں، کشمیریوں سے وعدہ کیا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کی زیر سرپرستی، ان کو فیصلے کا اختیار دیا جائے گا اور ان کی رائے کا احترام کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain