تازہ تر ین

روپے کی قدر بحال ہونے لگی، ڈالر ایک روپیہ 4 پیسے سستا

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے ملنے والی ایک ارب ڈالر کی امداد کے اثرات سامنے آنے لگے، روپے کی قدر 1 روپے 4 پیسے بحال ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق امریکی کرنسی سستی ہونے کے بعد قیمت 175 روپے 52 پیسے سے کم ہو کر 174 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے۔
ڈالربلندترین سطح سے 3.49 روپے کم ہواخ 29 دسمبر 2021ء کو ڈالر 178.24 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا ۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 70 پیسے سستی ہو گئی اور نئی قیمت 176روپے 10پیسے ہو گئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 180 روپے کی بلند سطح سے 3.90 روپے کم ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain