Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج
    • 1. محمد شہزاد کی دھواں دار بیٹنگ، 49 گیندوں پر سنچری مکمل
    • 1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا
    • ایشین گیمز سے قبل کپتان صاحبزادہ فرحان انجری کا شکار
    • سونا مسلسل پانچویں بار سستا، قیمت 4 لاکھ 54 ہزار سے نیچے
    • مائیک ہیسن کی سلمان علی آغا کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹی20 کپتان بنانے کی خواہش
    • روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
    • ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب
    • 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: پنجاب آئی جی
    • ترکیہ کے مشرقی علاقے میں .1 5شدت کا زلزلہ، جھٹکے محسوس کیے گئے
    • اسلام آباد میں بڑی پابندی لگ گئی، دفعہ 144 نافذ
    • نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
    • امریکا ایران سفارت کاری کی امید عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو
    • چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
    • نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
    • مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود
    • راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
    • صادق آباد ،بیٹ پرو ایپ پر آن لائن جوا کھیلنے / کھلانے والا شخص گرفتار، موبائل فون برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایچ بی ایل پی ایس ایل7؛ دوسرے ڈبل ہیڈر میں بھی تماشائیوں کی تعداد کم

    By Khabrain Newsفروری 6, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے دوسرے ڈبل ہیڈر میں بھی تماشائیوں کی تعداد توقع کے برخلاف بہت کم رہی جب کہ ایک اندازے کے مطابق 5سے6 ہزار افراد ہی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے دوسرے ڈبل ہیڈر میں بھی تماشائیوں کی تعداد بہت کم رہی، اس میں زیادہ تعداد زلمی کے پرستاروں کی تھی، دوران میچ تماشائی اپنی پسندیدہ ٹیموں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے،اچھا کھیل پیش کرنے پرکھلاڑیوں کو بلاامتیاز داد بھی دی۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے حضرت زازئی کے پرستار ان کے نام کا بڑا پوسٹر بھی ہمراہ لائے، تماشائیوں کی سہولت اور دلچسپی کے لیے حنیف محمد انکلوژراور چیئرمین گیلری میں بڑی اسکرینز نصب کی گئیں، یوم یکجہتی کشمیر کی بازگشت اسٹیڈیم میں بھی سنائی دی، مختلف انکلوژرز میں ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعرے بھی بلند ہوتے رہے۔ میچ میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے گرمجوشی کے ساتھ فاتح لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کوگلے لگایا، کولن منرو اور کپتان شاداب کے درمیان چوتھی وکٹ کیلیے 100 رنز کی شراکت پر تماشائیوں نے زوردارتالیاں بجائیں۔ آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کرنے اور 52رنز اسکور کرنے کے باوجود ناکامی پر شاداب خان افسردہ نظر آئے، وہ گذشتہ میچ میں بھی ملتان سلطانز کے خلاف 91 رنز اسکور کرنے کے باوجود اپنی ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکے تھے۔ ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں حیرت انگیزطور پر رائیلی روسو کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا،انھوں نے گذشتہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 191 کے اسٹرائیک ریٹ سے 6چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 67 رنز اسکور کیے تھے،اسٹیڈیم آتے ہوئے ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی ہونے والے 2 تماشائیوں کو موبائل اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ پی سی بی کے چیئرمین رمیزراجہ نے ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا، بعدازاں وہ لاہور روانہ ہوگئے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج

      1. محمد شہزاد کی دھواں دار بیٹنگ، 49 گیندوں پر سنچری مکمل

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      تازہ ترین

      اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.