تازہ تر ین

فرسٹ کلاؤڈ پالیسی اور پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل منظور

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ڈیجیٹل دنیا سے خود کو ہم آہنگ کرنے کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی جانب سے اہم اقدام اٹھا لیا گیا، وفاقی کابینہ کی جانب سے فرسٹ کلاؤڈ پالیسی اور پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل منظورکرلیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ اہم ترین بل اور پالیسی کی منظوری پر وزیراعظم اور کابینہ کے شکر گزار ہیں، پرسنل ڈیٹا پروٹیکشنل بل پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد ایکٹ بن جائے گا، بل کا مقصد شہریوں، سرکاری و نجی اداروں کے آن لائن ڈیٹا کی پرائیویسی یقینی بنانا ہے۔
امین الحق نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ڈیٹا، خدمات اورسسٹم کی سائبر سکیورٹی سے ہم آہنگی یقینی بنائیں گے، کلاؤڈ فرسٹ پالیسی وفاقی وزارتوں، محکموں، خودمختار اداروں کا احاطہ کرے گی، وزارتوں و اداروں کے مختلف ڈیٹا سینٹرز پربھاری اخراجات اوراپ گریڈیشن کا عمل مشکل ہوتا ہے، ڈیٹا سینٹرز مطلوبہ تقاضوں سے آراستہ کلاؤڈز پر مرحلہ وارمنتقل ہوں گے، سرکاری اخراجات میں کمی، ڈیٹا کا تحفظ اور اداروں کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain