تازہ تر ین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ہوگئی

روس : (ویب ڈیسک) روس یوکرین کشیدگی میں کمی کے آثار کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ہوگئی۔
دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل92 ڈالر86 سینٹس میں فروخت ہو رہا ہے، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت 3 فیصد بڑھ گئی ہے،گیس کی 4.33 ڈالرفی یونٹ میں ٹریڈنگ ہورہی ہے۔ خیال رہے کہ یوکرین کی سرحد کے نزدیک موجود روسی فوج کے کچھ دستے فوجی بیس میں واپس بھیج دیے گئے ہیں۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق سرحدی علاقے کے نزدیک تعینات فوج کے کچھ یونٹ مشقوں کے بعد واپس جا رہے ہیں۔
ادھر ماسکو میں روسی صدر پیوٹن نے جرمن چانسلر اولاف شولتس سے ملاقات کے بعد نیوزکانفرنس میں کہا کہ روس میزائلوں اوردیگر مسائل پر بات چیت جاری رکھنے کیلئے تیار ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ روس یورپ میں جنگ نہیں چاہتا،اسی لئے سکیورٹی کی تجاویز دیں لیکن اس کا کوئی تعمیری جواب نہیں دیا گیا۔
جرمن چانسلر نے کہا کہ روسی فوج کی تشکیل کو خطرہ کے طور پردیکھتے ہیں،یہ ایک اچھی علامت ہے کہ روس نے کچھ فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔
جرمن چانسلر نے کہا کہ یورپ میں جنگ نہ ہونے کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے،اس وقت ایسی صورتحال ہےجس میں تمام دستیاب آپشنز کو استعمال کیا جانا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain