تازہ تر ین

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن دشمنوں کیخلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ بلوچستان میں ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے قریب انجیرکا رینج کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں میں موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بیرونی مددیافتہ امن کے دشمنوں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی
ترجمان پاک فوج کے مطابق خفیہ اطلاع پر ہونے والے آپریشن کے دوران بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردی کرنے والے 6 ملک دشمنوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ اس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، دہشتگردوں کو بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain