تازہ تر ین

آتشزدگی کے باعث ایران میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے دارالحکومت تہران کی مرکزی ٹیلی کمیونیکیشن کی عمارت میں آگ لگنے سے انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
وزارت کے ترجمان مہدی سالم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کی عمارت میں آگ بجلی کے کنکشن میں خرابی کی وجہ سے لگی تاہم انٹرنیٹ کی فراہمی بلاتعطل فراہم کرنے کے لیے بیک اپ سسٹم کو فوری طور پر ایکٹیو کردیا ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق کا مزید کہنا ہے کہ تہران کے علاوہ قریبی شہر کاراج بھی متاثر ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں آزادانہ انٹرنیٹ کے استعمال میں شہریوں کو دشواریوں کا سامنا رہتا ہے، گزشتہ ماہ پارلیمنٹ نے ایوان میں قانون منظور کر کے انٹرنیٹ کو مکمل حکومتی کنٹرول میں دینے کی منظوری دی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain