تازہ تر ین

نیٹو روس کیخلاف جانے سے ڈرتا ہے، یوکرینی صدر

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ نیٹوروس کیخلاف کوئی بھی قدم اٹھانے سے ڈرتا ہے۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے بیان میں کہا کہ نیٹو روس کے خلاف کسی بھی کارروائی سے ڈرتا ہے۔ یوکرین اب نیٹو کا حصہ بننے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔روس یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کرتا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسے ملک کا صدربننا نہیں چاہتے جوکسی بھی چیز کے لئے دوسرے ملک کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کربھیک مانگے۔
صدر ولادیمیر زیلینسکی کا کہنا تھا کہ وہ روس کی جانب سے دوآزاد ریاستوں کو تسلیم کرنے کے معاملے پربھی سمجھوتے کے لئے تیارہیں۔یوکرینی صدرنے کہا کہ روسی حملے کے خلاف بھرپورمزاحمت کرتے رہیں گے۔ عالمی برادری اس معاملے پرعملی کردارادا کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain