تازہ تر ین

مسلم لیگ ق نے اراکین اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ق لیگ نے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔
چوہدری پرویز الہیٰ کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں چوہدری سالک بھی موجود تھے، اس ملاقات میں سیاسی صورت حال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ نے کل اسلام آباد پہنچ کر تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے ہونے والی ملاقاتوں میں شرکت کا فیصلہ کیا جبکہ مسلم لیگ ق نے بھی اپنے اراکین کو فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
دریں اثنا مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی صورت حال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
قبل ازیں مسلم لیگ (ق) نے وزیراعظم کو حکومتی ارکان ٹوٹ جانے پر پہلی بار اپوزیشن کے ساتھ جانے کااشارہ دے دیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں واضح کیا کہ اگر آپ کے 15 سے 20 ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ اتحاد کے معاملات میں اپ کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن اگر آپ کے ارکان بکھر گئے تو ہم بھی نئی پالیسی بنا سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain