تازہ تر ین

100 فٹ طویل لموزین کار نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکن ڈریم کے نام سے مشہور لموزین گاڑی نے اپنی لمبائی کو 60 سے بڑھا کر 100 فٹ کرکے ایک بار پھر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔
ناساؤ کاؤنٹی میں آٹوزیم ٹیکنیکل ٹیچنگ میوزیم کے مالک مائیکل میننگ کا کہنا ہے کہ نیوجرسی کے ایک گودام میں کافی عرصے سے کھڑی گاڑی کو متعدد فلموں میں استعمال ہورہی تھی جس کو کئی مقامات پر زنگ لگ گیا تھا جبکہ اس کے بہت سے پرزے بھی خراب ہوگئے تھے۔
مائیکل میننگ نے بتایا کہ میری ٹیم نے امریکن ڈریم کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا اور نئے سرے سے اسکی تزئین و آرائش کا منصوبہ بنایا جس کے بعد لموزین کی لمبائی 100 فٹ کردی ہے۔ گاڑی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک ہیلی پیڈ، سوئمنگ پول، باتھ ٹب، پوٹنگ گرین اور بڑا واٹر بیڈ شامل ہیں۔
لموزین کو 90 کی دہائی میں امریکی کار ڈیزائنر نے آربگ نے ڈیزائن کیا تھا، جس کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا تھا۔ اس کار میں تمام لگژری ہوٹلز کی سہولیات فراہم کی گئیں تھی تاہم ایک بار پھر اس گاڑی کی لمبائی کو 100 فٹ کردی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain