تازہ تر ین

آسٹریلوی باؤلرز کے خلاف پوری پلاننگ کے ساتھ کھیلے: عبداللہ شفیق

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ آسٹریلوی باؤلرز کے خلاف پوری پلاننگ کے ساتھ کھیلے، کپتان بابر اعظم کے ساتھ زبردست شراکت داری کی ، اسی کارکردگی کو کل بھی دکھا کر جیت کی کوشش کریں گے۔
کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل ختم ہونے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپنر نے کہا کہ آسٹریلوی باؤلنگ اٹیک کو کیسے کمزور کرنا ہے، حکمت عملی کے ساتھ کھیلے، رزلٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن جیت کے لیے کوشش کریں گے، بال کو میرٹ پر کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، پچ اسپنرز کے لیے مددگار بن گئی ہے، اس پر کنٹرول کریں گے۔
ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبداللہ شفیق نے کہا کہ دونوں سیشن میں بیٹنگ اچھی ہوئی، کل پہلا سیشن بہت اہم ہوگا، صورت حال کے مطابق کھیلیں گے، جیت کی صورت حال بنی تو ضرور جیت پر جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک بہترین بیٹسمین ہیں، ہروقت ان سے مدد لینے کی کوشش کرتا ہوں، ذاتی سنچری کچھ نہیں، ٹیم کے لیے کھیلنا پہلا گول ہے، نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں مگر اپنا 100 فیصد دیں گے، پچ میں اسپنرز کو مدد مل رہی ہے اور بال نیچے بھی رہ رہی ہے، مومنٹم بنا ہوا ہے، کوشش کریں گے نہ ٹوٹے، آسٹریلیا کی باؤلنگ بہت اچھی ہے، کسی مرحلے پر بھی انھیں آسان نہیں لیا جاسکتا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی کہا کہ شراکت کی بڑی ضرورت تھی جو لگی، سنچری بنانے کے بعد بھی یہی پیغام دیا کہ تحمل سے رہیں اور کھیلیں گے، امید تھی کہ ریورس سوئنگ ہو گی جس کی ہم نے پریکٹس کی، پانچویں روز بھی مستقل مزاجی سے کھیلیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain