تازہ تر ین

اپوزیشن میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کر دکھائیں، شیخ رشید کا ردعمل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اپوزیشن رہنماؤں نے پیر 21 مارچ کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہ کیے جانے کی صورت میں اسمبلی میں دھرنے کی دھمکی دی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر پیر کو تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہوئی تو دیکھتے ہیں آپ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا وزرائے خارجہ اجلاس کیسے کرتے ہیں، ہم ایوان سے اٹھیں گے نہیں۔
اس موقع پر شہباز شریف نے بھی بلاول کے اعلان کی تائید کی اور ایوان میں دھرنے کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھاکہ اجلاس بلانا اسپیکرکی ذمہ داری ہے، اگر اسپیکر نے مرحوم رکن اسمبلی کیلئے دعا کے بعد ہاؤس کا بزنس نہ چلایا تو ہم اسمبلی ہال میں دھرنے دینے پر مجبور ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، ہم آپ کو آئین شکنی کی اجازت نہیں دیں گے۔
اس معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کردکھائیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ’بطور وزیر داخلہ کہتاہوں ان کےساتھ وہ ہوگی کہ اپنی نسلوں کو نصیحت کرکےجائیں گے۔‘
خیال رہے کہ 48ویں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس اسلام آباد میں 22 اور 23 مارچ کو شیڈول ہے اور اس کا انعقاد قومی اسمبلی میں ہونا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain