Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور:محنت کش روایتی چھابڑی (بہنگی) پر بھنے ہوئے چنے اور دیگر کھانے کی اشیاء فروخت کر رہا ہے۔
    • خاتون کی سابق وزیرِ اعلی مغربی بنگال ممتا بنرجی پر چاقو سے حملے کی کوشش
    • قصور، حادثے میںجاں بحق کمسن بھائی کے بعد زخمی بہن بھی دم توڑ گئی
    • احتجاج دبانے کیلئے جابرانہ ہتھکنڈے’ مودی حکومت کوشدید تنقید کا سامنا
    • لاڑکانہ میں رائس کینال میں ڈوب کر 9 سالہ بچہ جاں بحق، دو کو بچالیا گیا
    • اسلام آباد،اسٹڈی ویزے پر جانے والا طالبعلم مشتبہ تعلیمی اسناد پر آف لوڈ
    • کے پی میں ایمرجنسی گورنر راج کا نفاذ پشاورہائیکورمیں چیلنج
    • آبنائے ہرمز میں بارو ی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد بحری جہاز ڈوب رہا ہے۔
    • زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ہو گا ایران ابنائے ہرمز میں بحری جہاز باررودی سرسے ٹکرا کر ڈوب گیا
    • پاکستان سعویہ کی خود مختاری دفاع کیلئے شانہ بشانہ ہے شہباز شریف
    • قومی اسمبلی سینٹ میں کے پی ایمرجنسی کی منظوری اپوزیشن کا شدید احتجاج نعرے بازی
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر دفاع خواجہ آصف قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے ہیں۔
    • مکہ مکرمہ میں پاکستانی شہری کو ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دیدی گئی
    • موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سائنسی تحقیق ناگزیر ہے: مصدق ملک
    • حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں جے یو آئی آج ملتان میں کانفرنس کرے گی
    • اسرائیلی شہر میں نیتن یاہو کے دورے کے دوران زوردار دھماکا؛ ایک ہلاک، 2 زخمی
    • سب کچھ طے تھا فیصل واوڈا نے ایمرجنسی کا ایک ماہ پہلے ہی بتادیا تھا: ہمایوں مہمند
    • اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف جم سٹون کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • پاکستان مْقروض ممالک کے گروپ کو سربراہ مقرر وفاقی حکومت کے ذمہ 82 ہزار 953 ارب روپے واجب ا لادا
    • مارکو روبیو 17تا 22 اکتوبر بھارت و ازبکستان کا دورہ کریں گے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مکڑیاں اپنے جالے کو لاؤڈ اسپیکر بنا کر سننے کی صلاحیت بڑھاتی ہیں

    By Khabrain Newsمارچ 31, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن: (ویب ڈیسک) مکڑیاں ہوں یا ان کے جالے دونوں ہی قدرت کا عظیم شاہکار ہیں اور اب معلوم ہوا ہے کہ ایک خاص مکڑی کا جالا انہیں ’سننے‘ میں مدد دیتا ہے۔
    سائنسدانوں کے مطابق ’اورب ویونگ اسپائیڈر‘ اس کام میں مہارت رکھتی ہیں۔ وہ حسِ سماعت بہتر بنانے کے لیے تاروں کی قطاروں کو لاؤڈ اسپیکر میں ڈھالتی ہیں۔ مکڑی کے جالے مضبوط، لچک دار اور کم وزن ہوتے ہیں۔ اب ایک غیرمعمولی دریافت سے معلوم ہوا ہے کہ ایک قسم کی مکڑی اپنے جالے سے سننے کا کام لیتی ہیں۔
    اس مکڑی کے جالے کا ہر تار آواز کی امواج پر تھرتھراتا ہے۔ اس ارتعاش سے جالے کا تار مکڑی کے لیے گویا ایک مائیکروفون بن جاتا ہے۔ بنگھمٹن یونیورسٹی سےوابستہ انجنیئر رو مائلز کہتے ہیں کہ مکڑیاں باریک تار کے ارتعاش سے آواز محسوس کرتی ہے اور اس کا مطالعہ ضروری تھا۔
    رو مائلز اور ان کے ساتھی اس پورے نظام کو سمجھنا چاہتے ہیں جس کا فائدہ ہم انسانوں کو یوں ہوگا کہ مستقبل کے بہترین مائیکروفون، آلاتِ سماعت اور اسمارٹ فون اسپیکر وضع ہوں گے۔ اس کے لئے ماہرین نے تجربہ گاہ میں چوکور فریم میں مکڑیوں سے جالے بنوائے۔
    پھر جالے کی تاروں پر لیزر وابئرومیٹر لگا کر صوتی امواج کے ارتعاش کو نوٹ کیا گیا ۔ سائنسدانوں نے کل 1000 مقامات پر آواز کے ارتعاشات ریکارڈ کئے جس کا مقصد دیکھنا تھا کہ آواز مکڑی کے جالوں پر کیسے اثرانداز ہوتی ہیں اور آوازیں کس طرح سفر کرتی ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے مکڑی کے رویوں کو بھی نوٹ کیا کہ وہ مختلف آوازوں پر کیسا ردِ عمل دکھاتی ہے؟
    اگرچہ یہ تجربہ مشکل تھا لیکن سائنسدانوں نے عقلمندانہ طریقہ استعمال کیا۔ انہوں نے مکڑی کے جال کے مرکز سے 5 سینٹی اور اس کے کناروں سے دو ملی میٹر دور چھوٹے چھوٹے اسپیکر رکھے۔ واضح رہے کہ مکڑی جالے کے عین درمیان بیٹھنا پسند کرتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اسپیکر کی آواز دونوں طریقوں سے یعنی ہوا کے ذریعے اور خود جالے کے تاروں سے مکڑی تک پہنچ رہی تھی۔ اس طرح لگ بھگ 68 ڈیسی بیل کی آواز تار کے ذریعے مکڑی تک جارہی تھی۔
    کل 12 میں سے 4 مکڑیوں نے جالے سے گزرنے والے ارتعاش کے آواز پر اپنا ردِ عمل دیا۔ یعنی اس طرح مکڑیاں جالے سے سننے کا کام لیتی ہیں۔ یہ وہ راز ہے جسے جاننے میں سائنسدانوں کو کل پانچ سال لگے۔ پھر سائنسدانوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ آواز کی لہریں جب جب مکڑی کے جالوں کے تار سے گزریں تو کچھ دیر اس ننھے جانور نے اپنے بدن کو کھینچا اور کچھ دیر رینگیں تاکہ وہ اپنے جسم پر آواز محسوس کرسکیں۔
    لیکن اس کا فائدہ کیا ہے، اول وہ اپنے شکار سے آگاہ ہوتی ہیں اور دوم کسی خطرے سے بھی خود کو بچاتی ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.