Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خط کو وزارت خارجہ میں تیار کیا گیا،اسٹیبلشمنٹ اس پروضاحت دے: مریم نواز

    By Khabrain Newsاپریل 5, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اسلام آباد میں 27 مارچ کے جلسے میں دکھائے جانے والے خط کو وزارت خارجہ میں تیار کیا گیا، اسٹیبلشمنٹ خط کے معاملے پر وضاحت دے، عمران خان نے جلسے میں کوئی خط نہیں خالی کاغذ دکھایا۔نیشنل سکیورٹی کمیٹی عمران خان بچاؤ کمیٹی نہیں ہے۔
    نیوز کانفرنس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ حکومت جب جاتی ہے تو اپنی کارکردگی عوام کو بتاتی ہے، نوازشریف کے منصوبوں پر آج بھی عمران خان جعلی تختیاں لگارہے ہیں، حکومت اپنی کارکردگی کے بجائے جعلی خط لے کر آگئی، حکومت عدم اعتماد کے جواب میں اپنے منصوبے لے کرآتی مگر یہ جعلی خط لے آئے، آپ نے سب خط سے متعلق سب کچھ بتا دیا تو خط کیوں نہیں دکھایا، عمران خان نے جلسے میں کوئی خط نہیں خالی کاغذ دکھایا۔
    انہوں نے کہا کہ آئین توڑنا ان کے لیے آسان ہے لیکن خط دکھانا مشکل ہے، آپ نے اپوزیشن کے 197 ارکان کو سازش میں شامل قرار دیا، ساری باتیں بتا دیں مگر خط نہیں دکھایا، خط اس لئے نہیں دکھایا گیا کیونکہ وہ ایک جعلی خط تھا، عمران خان نے چند دن کرسی سے چمٹے رہنے کیلئے آئین کو توڑا، ان کیلئے آئین توڑنا آسان مگر خط دکھانا مشکل ہے، اس خط کو وزارت خارجہ میں تیار کیا گیا، انہیں معلوم تھا جب خط عوام یا میڈیا کے سامنے آیا تو پول کھل جائیگا، جس روز خط کا ڈرامہ کرنا تھا اس سے ایک روز پہلے پاکستانی سفیر کو امریکا سے برسلز بھجوایا۔
    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اس خط کے اصل کردار کو میڈیا کے سامنے یا سپریم کورٹ میں پیش کریں، انہیں معلوم تھا کہ خط کا ڈرامہ ہوا تو سفیر سے سوالات ہوں گے، بتایا جائے سفیر کہاں ہے، انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو اپنے مقصد کیلئے استعمال کیا، این ایس سی کے اعلامیہ میں کہیں بھی سازش کا ذکر ہی نہیں تھا، آپ نے اس کمیٹی کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا، وہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی ہے عمران بچاؤ کمیٹی نہیں، اسٹیبلشمنٹ خط کے معاملے پر وضاحت دے۔
    انہوں نے کہا کہ ہم پر سفارتکاروں سے مل کر سازش کا الزام لگایا جاتا ہے، ہم جب سفارتکاروں سے ملتے ہیں تو اپنے ملک و قوم کی بات کرتے ہیں، انہوں نے عالمی سازش ظاہر کرنے کیلئے ملاقات کی تصویریں دکھا دیں، ان کی بھی امریکی سفارتکاروں سے ملاقات کی کئی تصاویر موجود ہیں، کیا وہ بھی سازش تھی، ملک پر قرض کا بوجھ بڑھا، ڈالر 186 روپے پر آ گیا یہ کس نے سازش کی، چند دن اقتدار کے لینے کیلئے انہوں نے آئین توڑ دیا، چند دن کے اقتدار کی خاطر آپ نے پاکستان کا آئین توڑ دیا۔
    لیگی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ چند دن کے اقتدار کی خاطر آپ نے پاکستان کا آئین توڑ دیا، یہ آئین توڑ کر آئین کا حوالہ دیتے ہیں، آئین شکنی کا مقدمہ سپریم کورٹ میں ہے، اس مقدمے میں اپوزیشن کی کوئی جماعت درخواست گزار نہیں بلکہ آئین ہے، پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں اسپیکر آئین کے تابع ہوتا ہے، آئینی کے خلاف حکم دینے پر اسپیکر کیلئے کوئی استثنیٰ نہیں، یہ ایک سنگین جرم ہے جس کی سزا آئین کے آرٹیکل 6 میں درج ہے، آئین کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، عمران خان کو سزا نہ دی گئی تو کل کو کوئی بھی آئین کو روند دے گا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے جلدی میں رولنگ پڑھ کر اسد قیصر کا نام بھی پڑھا، ڈپٹی اسپیکر نے یہ تاثر دیا کہ میں اس جرم میں شامل نہیں، اسد قیصر آئے نہیں، وہ اسپیکر ہیں اور جانتے ہیں یہ سنگین جرم ہے، اصل مجرم عمران خان ہے جس نے یہ پرچی قاسم سوری کو لکھ کر دی، صدرپاکستان کو آئین توڑنے کی سفارش کی گئی، یہ معاملہ اسمبلی توڑنے کا نہیں بلکہ آئین توڑنے کا ہے، ن لیگ اور اپوزیشن عمران خان کو معاف نہیں کرے گی، عمران خان کوسزا پاکستان کے عوام دیں گے، اس نے جلسہ میں 10 لاکھ لوگ لانے کا دعویٰ کیا اور آئے 10 ہزار بھی نہیں، اتوار کو بھی اس نے احتجاج کی کال دی جس پر صرف چند لوگ پہنچے، آپ پر پہلے ہی نالائقی اور نااہلی کا لیبل تھا اب آئین توڑنے کا لیبل بھی لگ گیا۔
    مریم نواز نے کہا کہ یہ گرفتاری سے بچنے کیلئے بھاگ کھڑا ہوا، آپ کی حکومت ختم ہو چکی ہے لیکن ڈھٹائی سے سرکاری ٹی وی کے اثاثوں کو استعمال کر رہے ہیں،عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب نہیں تھے کوئی اور تھا۔ ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں، تم الیکشن سے بھاگنے والے ہو، آپ کو ایک ایک پائی کا جواب دینا پڑیگا، پاکستان کے آئین توڑنے کا فیصلہ آنے کے بعد انتخابات میں جائیں گے، ہم الیکشن سے ہرگز نہیں بھاگتے، تم بھی سکیورٹی کے بغیر نکلو تمہیں اپنی حیثیت پتہ لگے گی، آئین کا فیصلہ ہونے کے بعد ہم الیکشن میں ضرور جائیں گے، ہر جگہ تقرریاں جادو ٹونے سے ہوتی تھیں، یہ سب کچھ قوم کے سامنے آئے گا، گورنر ہاؤس پنجاب میں اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے 54 یا 55 ارکان موجود نہیں تھے۔ غیر ملکی خبررساں اداروں نے بھی کہہ دیا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، یہ اتنے گھبرائے ہوئے ہیں کہ روزے میں بھی پانی مانگ رہے تھے، گھبرائے ہوئے کیوں ہیں، علیم خان اور جہانگیر ترین اپنے جوابات خود دے رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.