تازہ تر ین

پاکستان کی محبت دوبار واپس وطن کھینچ لائی: میرا سیٹھی

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ، میزبان اور مصنفہ میرا سیٹھی نے امریکا پر پاکستان کو ترجیح دینے کی وجہ بتادی۔ گلوکار علی سیٹھی کی بہن اور نجم سیٹھی کی صاحبزادی میرا سیٹھی نے امریکہ میں تعلیم حاصل کی اور وہیں کام بھی کیا۔
پاکستان واپس آنے کے بعد یہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں انٹری دی اور مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ میرا سیٹھی شادی کے بعد شوہر کے ساتھ سان فرانسسکو چلی گئی تھیں لیکن اب وہ واپس کراچی آگئی ہیں اور ڈرامے ‘پرستان’ میں زبیدہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔
میرا سیٹھی نے ویب شو میں انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر بلال کے ساتھ پاکستان واپس منتقل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے وطن واپس آنے کی وجہ بتائی کہ ان کا دل یہاں کراچی میں لگتا ہے اور وہ وہاں گھر جیسا محسوس نہیں کرتیں۔ میرا سیٹھی نے کہا کہ لہٰذا پاکستان کی محبت مجھے ایک نہیں بلکہ دو بار وطن واپس کھینچ لائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain