تازہ تر ین

برطانوی وزیراعظم نے جرمانہ ادا کردیا، معافی بھی مانگ لی

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر عائد کردہ جرمانہ ادا کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ برطانوی وزیراعظم نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پہ عائد کردہ جرمانہ ادا کردیا ہے۔
وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر معذرت بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا ایس او پیز کے دوران وزیراعظم بورس جانسن کی سرکاری رہائش گاہ پر دس منٹ کی پارٹی منعقد ہوئی تھی جو اعلان کردہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی تھی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ پارٹی کا انعقاد اعلان کردہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے جب مستعفی ہونے کی بابت دریافت کیا گیا تو انہوں ںے واضح طور پر مؤقف اختیار کیا کہ عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، مستعفی نہیں ہوں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain