تازہ تر ین

اب ویٹو کرنے والے ملک کو جواز فراہم کرنا ہوگا، جنرل اسمبلی نے قرارداد منظور کرلی

نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کا جواز لازمی فراہم کرنے کی قرارداد جنرل اسمبلی میں متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔
اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ قرار داد کے مطابق سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اگر کسی معاملے پر اپنا ویٹو کا حق استعمال کریں گے تو ان پرلازم ہوگا کہ وہ اس کا جواز فراہم کریں۔
قرار داد کے مطابق 10 روز کے اندر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے ویٹو کرنے والے ملک سے جواز مانگا جاسکے گا۔
قرارداد یورپی ملک لکتونسٹائن کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان امریکا، چین، روس، فرانس اور برطانیہ کے پاس ویٹو کا اختیار ہے۔ سلامتی کونسل کے میں اٹھائے جانے والے کسی بھی معاملے پر اگر کسی ایک رکن نے بھی ویٹو کردیا تو اس مسئلے سے متعلق قرار داد منظور نہیں ہوسکتی۔
روس کی جانب سے اب تک سب سے زیادہ مرتبہ ویٹو کا حق استعمال کیا گیا ہے۔ روس نے پہلا ویٹو 1946 میں استعمال کیا تھا اور اس کے بعد سے 120 قراردادوں پر ویٹو کرچکا ہے۔
روس نے سب سے زیادہ ویٹو شام کے معاملے پر کیا ہے۔ روس کے بعد امریکا نے سب سے زیادہ 82 مرتبہ ویٹو کا حق استعمال کیا۔ امریکی ویٹو زیادہ تر اسرائیل کے حوالے سے پیش کی جانے والی قراردادوں سے متعلق تھے۔
برطانیہ اور فرانس نے 1989 سے اب تک ویٹو کا حق استعمال نہیں کیا۔ برطانیہ اب تک 29 بار، چین 17 اور فرانس 16 بار ویٹو کا حق استعمال کرچکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain