تازہ تر ین

پاک چین آہنی دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، چین

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جامعہ کراچی جیسے واقعات سے چین اور پاکستان کے درمیان قائم آہنی دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی آہنی ہے اور کوئی بھی مذموم سازش اسے ختم نہیں کرسکتی۔
چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات اٹوٹ ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون، باہمی اعتماد اور پاک چین اقتصادی راہداری کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
چینی ترجمان وانگ وین بن نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی ایک عام لعنت ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چینی عوام کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ دہشت گردوں کو چینی عوام کے خون کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ جامعہ کراچی کے گھناؤنے حملے کا ہدف اساتذہ تھے کیونکہ اساتذہ انسانی تہذیب کے وارث اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے والے تھے۔ ہم دہشت گرد قوتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ایک خود کش خاتون نے اس وقت خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا جب وہاں سے چینی اساتذہ کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکے میں 3 چینی اساتذہ اور پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہوگئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain