تازہ تر ین

کینسر کے مریض نے اسپتال کے بستر سے نوکری کیلئے انٹرویو دیکر دل جیت لیے

ممبئی: (ویب ڈیسک) زندگی میں کچھ کرنے کہ جستجو ہو تو انسان ہر بڑی سے بڑی مشکل کا سامنا کرتے ہوئے اپنا راستہ بنانے کی کوشش ضرور کرتا ہے۔
ایک ایسی ہی مثال ان دنوں سامنےآئی جہاں ایک کینسر کے مریض نے نوکری کی تلاش میں اسپتال میں داخل ہونے کے باوجود بستر سے ہی آن لائن انٹرویو دیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک آئی ٹی پروفیشنل ارش نندن پراساد جو کینسر کے مریض ہیں، نوکری کی تلاش میں اپنے اس مشکل سفر کو آن لائن سروس پرووائیڈر ایپ ‘لنکڈ اِن’ پر شیئر کیا اوراسپتال سے آن لائن انٹرویو دیتے ہوئے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔
ارش نندن پراساد نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ‘ جب آپ انٹرویو میں اپنا بیسٹ دیں لیکن پھر بھی نوکری نہ ملے تو سمجھیں کہ آپ زندگی میں ایک مشکل وقت سے گزررہے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہ سب شیئر کر کے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنا نہیں بلکہ صرف خود کو ثابت کرنا چاہتا ہوں۔
تصویر میں پراساد کو انٹر ویو کے دوران میڈیکل گاؤن میں ملبوس اسپتال کے بستر پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
تاہم بعد ازاں پراساد کی پوسٹ وائرل ہوئی جس کے بعد صارفین نے ان کی ہمت کی تعریف کی اور انہیں ‘جنگجو’ قرار دیا جو ایک دن زندگی کی اہم جنگ جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بعد ازاں پراساد کو مہاراشٹرا کی ایک نجی کمپنی کی طرف سے نوکری کی پیشکش بھی موصول ہوگئی اور ان سے انٹرویو بھی نہیں لیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain