تازہ تر ین

عمران خان کو مناظرے کا چیلنج؛ فیاض الحسن چوہان نے علیم خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے علیم خان کی جانب سے عمران خان کو مناظرے کے چیلنج پر اپنا ردعمل دیا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے علیم خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ کا لیول عمران خان کے برابر کا نہیں، میں آپ کے مناظرے کا چیلنج قبول کرتا ہوں، میں اور آپ برابر لیول کے سیاستدان ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے چیلنج دیا کہ ‏آپ اپنے ٹی وی چینل میں کسی بھی دن مناظرہ رکھ لیں، ساری دنیا کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ علیم خان نے سابق وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ روز کا انٹرویو دیکھ کر انہیں مناظرے کا چیلنج دے رکھا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain