تازہ تر ین

پنجاب میں آٹا مہنگا، 10 کلو کا تھیلا 100، 20 کلو کا تھیلا 120روپے اضافے سے فروخت

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ خوراک پنجاب گندم کی پالیسی واضح کرنے میں ناکام ہو گیا، 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی پروکیورمنٹ کا ہدف تاحال پورا نہ ہوا۔ سرکاری گندم کا کوٹہ بند ہونے سے آٹے کا فی کلو ریٹ 65 روپے ہو گیا۔
پنجاب بھر میں آٹا مہنگا فروخت ہونے لگا، سرکاری کوٹہ بند ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں گندم کے ریٹ بڑھ گئے۔ محکمہ خوراک کی کوئی واضح پالیسی سامنے نہ آ سکی۔ اوپن مارکیٹ میں فی من گندم 2300 روپے تک پہنچ گئی۔
20 کلو آٹے کا تھیلا 1320 روپے جبکہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 650 روپے ہوگئی۔ لاہور میں روزانہ 2لاکھ 20ہزار آٹے کے تھیلوں کی ضرورت ہے، طلب اور رسد میں فرق آنے سے شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہو گئے۔
چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن آزاد گروپ عاصم رضا کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا فروخت کرنا ممکن نہیں۔ نئی حکومت آنے کے بعد بھی محکمہ خوراک پنجاب شہریوں کو بنیادی ضرورت کے حوالے سے ریلیف نہیں دے سکا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain