تازہ تر ین

لاکھوں کی ہونے کے باوجود بارش سے نہ بچانے والی چھتری

بیجنگ: (ویب ڈیسک) عموماً تو چھتری کا کام ہی بارش سے بچانا ہوتا ہے لیکن چین میں ایک نئی چھتری متعارف کروائی جارہی ہے جو لاکھوں روپے کی ہونے کے باوجود بھی بارش سے محفوظ نہیں رکھے گی، یہ چھتری چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تنقید کا نشانہ بن گئی۔
گوچی اور ایڈیڈاس کی جانب سے چین میں آئندہ ماہ ایک نئی چھتری متعارف کروائی جائے گی جس کی فی الحال آن لائن تشہیر کی جا رہی ہے ، اس چھتری کی قیمت 11100 یوآن ہے جو کہ پاکستانی روپے میں 3 لاکھ بنتے ہیں۔
برانڈ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ چھتری واٹر پروف نہیں ہے بلکہ اسے صرف سورج سے بچاؤ اور سجاوٹ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایک صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تصور کریں ایک سٹیٹس سمبل کے طور پر 1600 ڈالر کی چھتری خریدیں اور پتا چلے کہ یہ بارش سے نہیں بچا سکتی بلکہ یہ تو اس مقصد کے لیے بنی ہی نہیں تھی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain