تازہ تر ین

سونیا اور راہول گاندھی کو منی لانڈرنگ کیس میں سمن جاری

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں اپوزیشن کی بڑی جماعت کانگریس پارٹی کی قیادت کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کے الزام کے تحت تفتیش کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔
مالیاتی جرائم کی تحقیقات کرنے والی بھارتی ایجنسی سونیا گاندھی اور ان کے بیٹے راہول گاندھی سے وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک قانون ساز کی جانب سے 9 سال پرانی شکایت کے تناظر میں تفتیش کرے گی۔
بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے کانگریس پارٹی کی قیادت پر شیل کمپنی بنانے اور 300 ملین ڈالر کی جائدادوں پر غیر قانونی طور پر کنٹرول حاصل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت نے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو بھیجے گئے نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کانگریس پارٹی کی قیادت کے خلاف عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ایک سازش تیار کی گئی ہے۔ اس موقع پر پارٹی کا ہر کارکن اپنی قیادت کے ساتھ کھڑا ہے اور سب مل کر اس سازش کا مقابلہ کریں گے۔
حکمراں جماعت کے قانون ساز سبرامنیم سوامی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اقدامات میں ملوث ملزمان کو جیل بھیجا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain