تازہ تر ین

پاکستان کا دوسرے ویمن ون ڈے میں سری لنکا کو 254 رنز کا ہدف

کراچی : (ویب ڈیسک) پاکستان نے دوسرے ویمن ون ڈے میں سری لنکا کو 254 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے سدرہ امین نے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، یہ ان کے کریئر کا دوسری سنچری ہے۔
سدرہ امین اور منیبہ علی کے درمیان 158 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ یہ ون ڈے میں پاکستان کی طرف سے سب سے بڑی اوپننگ شراکت ہے۔ منیبہ علی نے 56 رنز بنائے۔
کراچی میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور اب تک 39 اوورز میں پاکستانی ٹیم 1 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی چکی ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ چیمپئین شپ کا حصہ ویمنز انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی کے لیے 170 رنز کا آسان ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 41ویں اوور میں حاصل کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain