تازہ تر ین

ٹرمپ کے سابق مشیر پر فرد جرم عائد

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں وائٹ ہاؤس کے اہل کار پیٹر ناوارو پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے سابق مشیر تجارت پر کیپیٹل ہل حملے کی تحقیقات کرنے والے پینل کی جانب سے پیشی سے انکار کرنے کے بعد توہین کانگریس کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔
اس سے قبل بھی وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر اسٹیو بینن پر بھی اسی الزام کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی، ان کے خلاف مقدمہ التوا کا شکار ہے۔
رپورٹ کے مطابق 72 سالہ ناوارو پر الزام ہے کہ انہوں نے کمیٹی کی جانب سے طلب کی گئی دستاویزات پیش نہیں کیں جب کہ انہوں نے کمیٹی کے روبرو پیش ہونے سے بھی انکار کردیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain