کراچی: (ویب ڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 262.33 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 41577.21 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.63 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 9 کروڑ 53 لاکھ 88 ہزار 706 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔






































