تازہ تر ین

انسٹاگرام نے حساس پوسٹ محدود کرنے کا دائرہ بڑھا دیا

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) انسٹاگرام نے اپنی حساس پوسٹ کو فلٹر کرنے کے فیچر کو مزید وسعت دیتے ہوئے اپ ڈیٹس جاری کردیں۔ یہ فیچر اپنے اندر ممکنہ طور پر کچھ اکاؤنٹس کی رِیچ یا رسائی پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
حساس پوسٹ کے کنٹرول کا استعمال کرتے ہوئے صارفین اس بات کا تعین کر سکیں گے کہ وہ سرچز، ریلز، جو اکاؤنٹس وہ فالو کرتے ہیں، ہیش ٹیگ، پیجز اور فیڈ میں موجود تجاویز میں کتنی کم یا زیادہ حساس پوسٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔
حساس پوسٹ کنٹرول کو سب سے پہلے جولائی 2021 میں متعارف کرا یا گیا تھا اگرچہ اس کا اطلاق صرف فیڈ پر کیا گیا۔
اگر کسی صارف نے ایسی پوسٹ شائع کی ہے جس کو انسٹاگرام ’حساس‘ تصور کرتا ہے تو لوگوں کے اس فیچر کے استعمال کرنے کی وجہ سے اس صارف کی پوسٹ کی ریچ میں ممکنہ طور پر کمی دیکھنے میں آسکتی ہے۔
حساس پوسٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے کی جانے والی اپ ڈیٹ صارف کے فوٹو شیئرنگ ایپ کے منفرد تجربے کو یقینی بنانے کے لیے تازہ ترین اضافہ ہے۔
دیگر فیچرز میں کمنٹ کنٹرول، رِسٹرکٹ، بلاک اور میوٹ شامل ہیں۔ انسٹاگرام ان آلات کو وقت کے ساتھ بہتر بنانے اور بڑھانے کے لیے پُر امید ہے۔
حساس پوسٹ کنٹرول کو تبدیل کرنے کے لیے ان اقدام پر عمل کرنا ہوگا:
پروفائل پیج پر موجود ’سیٹنگز‘ کے بٹن پر کلک کریں۔
پہلے ’الاؤنٹ‘ اور پھر ’سینسِیٹِو کانٹینٹ کنٹرول‘ پر ٹیپ کیجئے۔
کانٹینٹ میں کس سطح کا فلٹر چاہتے ہیں اس کے انتخاب کے بعد ’کنفرم‘ پر ٹیپ کردیجئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain