تازہ تر ین

ڈریگن کے خوفناک درخت جنہیں کاٹنے پر خون بہتا ہے

یمن: (ویب ڈیسک) دنیا میں ایسے درخت بھی پائے جاتے ہیں جو اتنے منفرد ہیں کہ جہاں عام آدمی کی سوچ بھی نہیں جا پاتی، ڈریگن بلڈ ٹری بھی ان میں سے ایک ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈریگن بلڈ ٹری کی خاص بات یہ ہے کہ ان صدیوں پرانے عجیب و غریب درختوں کو جب کاٹا جائے تو لکڑی میں سے گاڑھے سرخ خون جیسا مواد بہنا شروع ہو جاتا ہے جسے ڈریگن کا خون کہتے ہیں۔ ان درختوں کو سائنسی زبان میں ڈریسینا سینا باری کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ درخت بحیرہ عرب میں یمن کے ساحل سے دور سوکیڑا آلکو پیلگو کے جزیرے پر پائے جاتے ہیں۔
اس درخت کی زندگی حیرت انگیز طور پر تقریبا 650 سال ہوتی ہے، اس کی شاخیں باہر کی طرف کانٹے دار انداز میں نکلتی ہیں جو دیکھنے میں دیو ہیکل مشروم یا کسی چھتری کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain