تازہ تر ین

امریکی فیکٹری میں فائرنگ،3 افراد ہلاک

میری لینڈ: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ کے نیتجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
فائرنگ کا واقعہ میری لینڈ کی فیکٹری میں پیش آیا، حکام نے بتایا کہ ایک 23 سالہ شخص نے جمعرات کو مغربی میری لینڈ کے ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ میں چار ساتھی کارکنوں کو گولی مار دی ، جس کے پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور بھاگ کھڑا ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے لیکن ابھی تک یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ حملہ آور کا مقصد کیا تھا۔
گن وائلنس ٹیم کے مطابق، یہ حملہ اس سال بڑے پیمانے پر ہونے والا فائرنگ کا 254 واں واقعہ ہے،یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی ایوان نمائندگان نے بندوقوں میں اصلاحات کے لیے کئی بل منظور کیے ہیں، لیکن ان اقدامات کے سینیٹ میں پاس ہونے کے امکانات کم ہیں۔
یاد رہے امریکا میں 2022 میں گن وائلنس سے 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ گزشتہ ہفتے اسکول ، یونیورسٹی اور اسپتال میں فائرنگ سے 22 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک پرائمری سکول میں فائرنگ کے واقعے میں 19 بچوں سمیت 21 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ایک 18 سالہ مسلح لڑکا سکول کی عمارت میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain