تازہ تر ین

حکومت کا بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سٹیل، شوگر ،ٹیکسٹائل اور ایل این جی ٹرمینل پر سپر ٹیکس لگے گا۔
حکومت کا غربت کم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ، بڑی صنعتوں اسٹیل،سیمنٹ، شوگر، ٹیکسٹائل، آئل اینڈ گیس، آٹو انڈسٹری، ہوا بازی، فرٹیلائزر، بینکنگ، انرجی اینڈ ٹرمینل سیکٹر پر سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سگریٹ پر بھی ٹیکس لگے گا، 2 ہزار ارب روپے ٹیکس غائب ہو جاتا ہے، یہ پہلا بجٹ ہے جس میں اکنامک وژن دیا ہے، مہنگائی کا طوفان ہے، جان لگائیں گے اسے کنٹرول کریں گے۔
وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کے اجلاس میں گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد دو راستے تھے، الیکشن اصلاحات کر کے انتخابات کرانا پہلا راستہ تھا، دوسرا راستہ سخت فیصلے کرکے ملکی معیشت کو سنبھالنا تھا۔ اتحادیوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا سیاست نہیں کی، ریاست بچائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی اور شرط نہ آئی تو آئی ایم ایف سے معاہد ہ ہو جائے گا، کوئی سبز باغ نہیں دکھائیں گے، سخت فیصلوں سے شارٹ ٹرم مشکلات آئیں گی، کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain