تازہ تر ین

اسرائیلی فوج فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی ذمہ دار قرار

نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارے ہیومن رائٹس آفس نے فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ میں اسرائیلی فوج کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شیرین ابو عاقلہ کی موت اسرائیلی فورسز کی گولی سے ہوئی۔
اس حوالے سے رپورٹ میں اسرائیل کی جانب سے اس قتل کی تحقیقات نہ کروانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
دوسری جانب 24 امریکی سینیٹرز نے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر فلسطینی صحافی کے قتل کی تحقیقات کروانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain