لاہور(کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے پنجاب میں لاپتہ خواتین کی باقی صفحہ6بقیہ نمبر 40 بازیابی کیس میں مخصوص انوسٹیگیشن ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیدیا، عدالت نے سرکاری وکیل کو حکومت سے ہدایات لیکر یکم دسمبر کو پیشرفت رپورٹ سمیت طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انوسٹیگیشن لاہور ونگ تسلی بخش کام نہیں کر رہا ہے، انوسٹیگیشن ٹیم کو تبدیل کیا جائے، خواتین کے کیسز میں الگ مخصوص ٹیمیں تشکیل دی جائیں ، آئی جی پنجاب راو عبدالکریم نے پیشرفت رپورٹ پیش کی، رپورٹ کے مطابق سال 2021 ء سے 2025ء تک ایک لاکھ سے زائد لاپتہ خواتین کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں صرف تین سو 87 خواتین کے کیسز ابھی تک حل نہیں ہوئے سال 2026ء میں 21 ہزار نو سو 56 خواتین کے کیسز رپورٹ ہوئے آئی جی پنجاب کی رپورٹ کے مطابق سال 2026ء کے ایک ہزار سات سو 81 کیسز حل ہونا باقی ہے عدالت نے استفسار کیا کہ خواتین لاپتہ ہونے کے کیسز سب سے زائد کہاں رپورٹ ہوئے؟ آئی جی پنجاب نے گواہ کیا کہ اکثریت لاپتہ کیسز کی تعداد لاہور میں رپورٹ ہوئی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی ناک کے نیچے سے اتنی خواتین لاپتہ ہوگئیں حیرت ہے خواتین کی بازیابی کیسز میں خواتین پولیس افسران تعینات کریں 1087 خواتین کو کیوں بازیاب نہیں کرایا گیا وجہ کیا ہے عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ آپ کا انویسٹیگیشن ونگ فعال نہیں اس کو تبدیل ہونا چاہئے کیا پولیس کی کارکردگی یہ رہ گئی ہے؟ آپ کی کمانڈ میں ہولیس کی یہ کارکردگی ہے؟ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے حکم دیا کہ آئی جی صاحب اپنے ماتحت افسران کو کہہ دیں کہ طریقہ کار بدلیں لاہور پولیس کی ٹیم کام کرنے کے قابل نہیں اس کو تبدیل کر دیں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ہدایت کی کہ لاہور میں اچھے افسر لگائیں جو کام کرسکیں۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ جو خواتین بازیاب ہوئیں ان کو کس کے حوالے کیا گیا چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ حکومت کو کہ دیں کہ قانون سے مسنگ افراد کی بازیابی کی دفعات ختم کر دے کیا حکومت کو کہہ دیں کہ خواتین بازیابی کیسز کیلئے الگ ونگ بنائے، عدالت نے ہدایت کی کہ آپ حکومت سے بات کرکے آئندہ سماعت پر رپورٹ دیں، عدالت نے استفسار کیا کہ جب کوئی بچی گھر سے لاپتہ ہو جائے تو گھر والوں کا کیا حال ہوتا ہوگا؟ لگتا ہے بااثر لوگوں کے ایسے مسائل نہیں ہیں پولیس افسران کے گھروں میں ایسے معاملات نہیں اس لیے بچیوں کی بازیابی ان کا مسئلہ نہیں، رپورٹ کے مطابق افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ مغویہ خواتین کی عمر، ازدواجی حیثیت، موبائل فون، سم نمبر، شناختی کارڈ یا ب فارم اور پاسپورٹ نمبر سمیت تمام تفصیلات ریکارڈ کا حصہ بنائی جائیں، اور ہوٹل آئی ایپ، زارا ایپ اور ٹیننٹ رجسٹریشن ایپ جیسے ڈیجیٹل ذرائع سے تلاش کی جائے، ایزی پیسہ، جاز کیش اور دیگر موبائل ایپس میں بھی مغویہ خواتین کے شناختی کارڈ نمبروں کی تلاش کا حکم دیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- بھارت، تیز رفتار ٹرک کی سکول بس کو ٹکر سے 4 بچے ہلاک،35زخمی
- گوجرانوالہ:پیغام پاکستان کانفرنس سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان’ خطیب امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد خطاب کر رہے ہیں۔ اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ محمد علی ‘ آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر’ سی پی او گوجرانوالہ صہیب اشرف ‘ ڈی سی گوجرانوالہ و دیگر موجود ہیں۔
- گوجرانوالہ میں پیغام پاکستان ‘ تحفظ حرمین شریفین امن کانفرنس کا انعقاد
- لاہور ہائیکورٹ کا لاپتہ خواتین کی بازیابی کیس میں مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیںتشکیل دینے کا حکم
- کانگو میں ایبولا وائرس کی تباہ کاریاں سینکڑوں نیء قبریں سامنے ا گئیں
- حیدرآباد: وینڈر اپنی ریڑھی پر بیچنے کیلئے رکھی مچھلیوں کی نمائش کر رہا ہے۔
- سی سی ڈی ہیڈ کوارٹرز میں2 ڈی ایس پیز کے مابین تلخ کلامی کے بعد جھگڑا، دونوںکا تبادلہ کر دیا گیا
- لاہور: طالبہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ آرٹ نمائش دیکھ رہی ہے۔
- ملائیشیا کا 6500سے زائد میانماری تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا اعلان
- کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ ہائوس میں سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- پاکپتن: باپ نے 12 سالہ بیٹے کو سر پر سریہ مار کر قتل کر دیا
- انگلینڈ’تاریخی شہر ڈورچیسٹر میں آوارہ گرد بلی سوزی کامجسمہ نصب
- خبر کے حوالے ترجمان چیف سیکرٹری پنجاب نے مؤقف دینے سے گریز کیا
- ایم ڈی سیڈ کارپوریشن کے ٹرانسفر آرڈر’ فرحان فاروق کے دستخط سے جاری لیٹر ‘ آخر میں یونین عہدیداران کی درخواست کا عکس۔
- پنجاب سیڈ کارپوریشن میں سرکاری احکامات کے ناجائز استعمال کا سکینڈل بے نقاب
- مشرقِ وسطی کی صورتحال اور حوثیوں کے حملوں کے باعث فضائی آپریشن متاثر
- عالمی کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس 2026ء میںلاہور نے نیویارک، پیرس اور نئی دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
- متحدہ عرب امارات میں مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق
- پتو کی،سابقہ رنجش پر مخالف کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
- فیصل آباد: کسان بیلوں کی مدد سے اپنے کھیت کو نئی فصل کیلئے تیار کر رہا ہے۔
