پاکپتن (نمائندہ خبریں )مبینہ توہمات اور ”عملیات” کے شبہ پر باپ نے 12 سالہ بیٹے کو سر پر سریہ مار کر قتل کر دیا، مقدمہ درج تھانہ صدر عارفوالہ کے علاقے چک نمبر 19ای بی میں مبینہ روحانی علاج، ”عملیات” اور توہمات کے شبہ میں سنگین واقعہ پیش آیا ہے، جہاں باپ نے مبینہ طور پر سر پر سریہ مار کر اپنے 12سالہ بیٹے عبداللہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہیدرخواست گزار خاتون عمرانہ زوجہ نذیر قوم مسلم شیخ سکنہ چک 19ای بی کے مطابق، اس کے خاوند نذیر ولد جمال مالش اور ”عملیات” کا کام کرتا تھا، جسے شبہ تھا کہ اس کے بیٹے عبداللہ میں ”ہوائی چیزیں” موجود ہیں، جس کے باعث وہ پہلے بھی بیٹے کو مختلف عملیات کا نشانہ بناتا رہا ہے 23 نومبر 8 بجے سائلہ اپنے بچوں، جیٹھ علی احمد ولد جمال اور عزیز آصف ولد خادم حسین کے ہمراہ گھر پر موجود تھی اس کا خاوند نذیر بیٹے کو پکڑے بیٹھا تھا، اور جب بیٹا اٹھ کر باہر جانے لگا تو نذیر نے بیٹے کے سر پر سریہ مارا، جس سے شدید چوٹ لگنے کے باعث وہ نیچے گرا اور موقع پر ہی جان بحق ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا، بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
بریکنگ نیوز
- کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ ہائوس میں سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- پاکپتن: باپ نے 12 سالہ بیٹے کو سر پر سریہ مار کر قتل کر دیا
- انگلینڈ’تاریخی شہر ڈورچیسٹر میں آوارہ گرد بلی سوزی کامجسمہ نصب
- خبر کے حوالے ترجمان چیف سیکرٹری پنجاب نے مؤقف دینے سے گریز کیا
- ایم ڈی سیڈ کارپوریشن کے ٹرانسفر آرڈر’ فرحان فاروق کے دستخط سے جاری لیٹر ‘ آخر میں یونین عہدیداران کی درخواست کا عکس۔
- پنجاب سیڈ کارپوریشن میں سرکاری احکامات کے ناجائز استعمال کا سکینڈل بے نقاب
- مشرقِ وسطی کی صورتحال اور حوثیوں کے حملوں کے باعث فضائی آپریشن متاثر
- عالمی کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس 2026ء میںلاہور نے نیویارک، پیرس اور نئی دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
- متحدہ عرب امارات میں مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق
- پتو کی،سابقہ رنجش پر مخالف کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
- فیصل آباد: کسان بیلوں کی مدد سے اپنے کھیت کو نئی فصل کیلئے تیار کر رہا ہے۔
- ضلع تورغر ‘ مسافر گاڑی حادثے کا شکار، 8افراد جاں بحق، 7 زخمی
- شیخ زید ہسپتال میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
- نورین نیازی و ڈاکٹرعظمیٰ کی نظربندی کیخلاف درخواست نمٹا دی گئیں
- اوکاڑہ:پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ایک گرفتار
- افسروں کی عدم تعیناتی عملے کی شدید کمی این سی سیآئی اے میں ایک لاکھ درخواستیں کاروائی کی منتظر
- لیوی نا دہندہ ائل کمپنیوں کے لائسنس منسوخ ہونگے قائم کمیٹی پٹرولیم میں ترمیم پر غور
- پنجاب زمین ایپ متعارفف شہریوں کو گھر بیھٹھے زمینی خدمات میسر ہوں گی
- غزہ جنگ کے بعد 19 ہزار 600 سے زائد اسرائیلی فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار
- ادویات سرکاری کنٹرول سے آزاد کرنے کے بعد قیمتوں میں اضافے کی رفتار کم ہوئی
