تازہ تر ین

امریکی صدر کی زبان لڑکھڑانے لگی، کچھ کا کچھ بول گئے

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن کی زبان لڑکھڑانے لگی۔ کچھ کہنا چاہتے تھے لیکن کچھ اور ہی بول گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 79 سالہ امریکی صدر جوبائیڈن پر بڑھتی عمر کے اثرات غالب آنے لگے اور ایک بار پھر تقریر کے دوران ان کی زبان لڑکھڑا گئی۔ وہ کچھ کہنا چاہتے تھے لیکن الفاظ ادا نہ کر سکے۔
امریکی صدر پر بڑھاپا غالب آ رہا ہے وہ کبھی سائیکل چلاتے گر پڑتے ہیں تو کبھی طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے لڑکھڑا جاتے ہیں اور کبھی خطاب کے دوران الفاظ کی ادائیگی بھول جاتے ہیں۔
گزشتہ دنوں امریکی صدر کی الفاظ بھول جانے اور کچھ کا کچھ کہہ جانے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جس میں سنا جا سکتا ہے کہ وہ ایک جگہ اپنے خطاب کے دوران کہتے ہیں امریکہ کو ایک لفظ میں بیان کرنا چاہیں تو وہ لفظ ہو گا۔۔۔۔ لیکن وہ لفظ ادا نہیں کر پائے اور پھر منہ ہی منہ میں کچھ بڑبڑانے لگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain