کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں کاروباری مراکز کے اوقات کار میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کے روز کاروباری اوقات سے متعلق پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیم شدہ نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ہفتے کے روز کاروباری پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔
ہفتے کو کاروباری، تجارتی مراکز میں اوقات کار کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اتوار سے جمعے تک ہوٹل اور ریسٹورنٹس 11 کے بجائے ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے۔
خیال رہے کہ 17 جون کو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے کے بعد جاری رکھنا ممنوع قرار دیا تھا اور رات 9 بجے تمام بازار، دکانیں اور شاپنگ مالز بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
گزشتہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تمام شادی ہالز رات ساڑھے 10 بجے بند کردیے جائیں گے جب کہ شادی بیاہ کے پروگرامز بھی رات ساڑھے 10 بجے ختم کرنا ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ہوٹلز، ریسٹورینٹس، کافی شاپس اور کیفے رات 11 بجے بند کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، بیکریز اور دودھ کی دکانوں پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ان پابندیوں کا اطلاق 31جولائی تک ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستوں پر اتفاق
- لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش
- پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی بھی ہے: شاہد آفریدی
- بحرین کا ایران سے آبنائے ہرمز اجلاس میں شرکت سے انکار
- عاجزی اپناو خود کو فٹ رکھو رضا اللہ کو سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کی نصیحت
- سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے رہنے کا امکان
- کانگو میں ایبو لا کے 7ہزار کیسز سیتجاوز3398 ہلاکتیں ہو گئیں
- مصر’ الجزائر’امارات کے وزرائے خارجہ میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- نور مقدم قتل کیس ظاہر جعفرکی صدارتی معافی کی درخواست
- انگلینڈ سے 3-0 شکست، بابر اعظم نے بڑے جائزے کا عندیہ دے دیا
- فرانس میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 44 افراد زخمی
- حوثیوں کا باب المندب کے اسٹریٹجک جزیرہ میون پر کنٹرول
- kpk 26اضلاع ہارڈ ایریا قرار افسران کیلئے 250 فیصد سیکیورٹی الائونس منظور
- لاہور سیالکوٹ گوجرانوالہ گجرات نارواوال شیخوپور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع
- ٹرمپ کی نائن الیون حملے ایران سے جوڑنے کی کوشش
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیائ سے محروم
- روس کا ایٹمی ہتھیاروں کا رخ لتھوانیا کی جانب کرنے کی دھمکی
- پاکستان کے61ویں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
- دستاویزی فلم میں غزہ میں مصنوعی ذہانت سے ہونیوالے قتل کے شواہد، اسرائیلی فوج کی تردید
- پٹرول کی بڑھتی قیمتیں’ایک بار پھر مہنگائی کے نئے طوفان کا خطرہ
