پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سالی 2022-23 کے لئے 1332 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ نے کم ازکم تنخواہ 21 سے بڑھاکر 26 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مالی سال 2022-23 کے لئے منعقدہ بجٹ اجلاس دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کی صدارت اسپیکر مشتاق احمد غنی نے کی، جس میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں 64 سرکاری محکموں کے لئے 1332 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔
بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے حکومت کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سرکاری محکموں کے مطالبات زر پر کٹوتی کی تحاریک واپس لے لیں اور فنانس بل میں وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور پیپلز پارٹی کی نگہت اورکزئی کے ترامیم کو منظور کیا گیا۔
بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بجٹ کی منظوری پر اپنی ٹیم اور اپوزیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسا عوام دوست اور فلاحی بجٹ صوبے کی تاریخ میں نا تو کبھی کسی نے دیا اور نا دے سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان پر چالیس سال دو پارٹیوں نے حکومت کی اور 23 میں سے 20 مرتبہ یہ دو پارٹیاں آئی ایم ایف کے پاس گئیں اور اب بھی کہتے ہیں کہ ملک کو پی ٹی آئی نے تباہ کیا، حالانکہ جب پی ٹی آئی کو حکومت ملی تو ملک دیوالیہ ہونے جارہا تھا۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ساڑھے تین سال میں ملک کی معیشت کو بہتر کیا اس کے باوجود رات کی تاریکی میں حکومت ختم کرکے عمران خان کو آزاد خارجہ پالیسی کی سزا دی گئی۔
محمود خان نے موجودہ حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ جب پتہ تھا کہ نالائق اور نااہل ہو تو پنگا کیوں لیا تھا، آج ڈالر کی اڑان اور لوڈشیڈنگ کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور آج ایک اور سکڈ مزائل مارا گیا 5 روپے 75 ہیست فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کے فنڈز پر 21 ارب کٹوتی کی ، وزیراعظم کپڑے اپنے کپڑے مت بیچے مگر کے پی کےلیے پھاٹک نہیں لگائے، ہم بھی پاکستانی ہیں اور اس کے وسائل پر ہمارا بھی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی آر ٹی سے غریب عوام مستفید ہورہے ہیں، صحت انصاف کارڈ غریب عوام کے ساتھ ساتھ اپوزیشن ارکان بھی استعمال کرسکتے ہیں اور اب ہم صوبے کی پہلی لائیوسٹاک یونیورسٹی بنارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اراکین اسمبلی کو بتایا کہ آگ کے کچھ واقعات قدرتی تھے لیکن کچھ مقامات پر آگ جان بوجھ کر لگائی گئی، اس کے باوجود جنگلات خوش قسمتی سے محفوظ رہے، ایک ارب درخت لگا چکے ہیں اب دس ارب درخت لگانے کی مہم جاری ہے۔
آخر میں محمود خان نے صوبے میں کم سے کم ماہانہ اجرت 21 ہزار سے بڑھا کر 26 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا۔
بریکنگ نیوز
- ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستوں پر اتفاق
- لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش
- پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی بھی ہے: شاہد آفریدی
- بحرین کا ایران سے آبنائے ہرمز اجلاس میں شرکت سے انکار
- عاجزی اپناو خود کو فٹ رکھو رضا اللہ کو سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کی نصیحت
- سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے رہنے کا امکان
- کانگو میں ایبو لا کے 7ہزار کیسز سیتجاوز3398 ہلاکتیں ہو گئیں
- مصر’ الجزائر’امارات کے وزرائے خارجہ میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- نور مقدم قتل کیس ظاہر جعفرکی صدارتی معافی کی درخواست
- انگلینڈ سے 3-0 شکست، بابر اعظم نے بڑے جائزے کا عندیہ دے دیا
- فرانس میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 44 افراد زخمی
- حوثیوں کا باب المندب کے اسٹریٹجک جزیرہ میون پر کنٹرول
- kpk 26اضلاع ہارڈ ایریا قرار افسران کیلئے 250 فیصد سیکیورٹی الائونس منظور
- لاہور سیالکوٹ گوجرانوالہ گجرات نارواوال شیخوپور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع
- ٹرمپ کی نائن الیون حملے ایران سے جوڑنے کی کوشش
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیائ سے محروم
- روس کا ایٹمی ہتھیاروں کا رخ لتھوانیا کی جانب کرنے کی دھمکی
- پاکستان کے61ویں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
- دستاویزی فلم میں غزہ میں مصنوعی ذہانت سے ہونیوالے قتل کے شواہد، اسرائیلی فوج کی تردید
- پٹرول کی بڑھتی قیمتیں’ایک بار پھر مہنگائی کے نئے طوفان کا خطرہ
