Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پر سنگین پابندیاں عائد ہیں:ڈی ایف پی
    • ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل ایگزی بیشن اینڈ کانفرنسز پاکستان کی نمایاں طبی نمائش اور کانفرنس
    • پرائیویٹ عازمین حج کی رجسٹریشن اور بکنگ کا عمل 20نومبر تک جاری رہے گا
    • پاکستانی نژاد ذیشان حامد کینیڈا کے وزیر برائے سیاحت و ثقافت مقرر
    • ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی، سڈنی ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ
    • ادویات کی خریداری میں 4 ارب 22 کروڑ کی مالی بے ضابطگیاں
    • ‘ 6 ہزار سے زائد سرپلس ملازمین کو دیگر محکموں میں کھپانے کا عمل مکمل نہیں ہوسکا
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبادلے و ایڈجسٹمنٹ
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلباء کو نکالنے سے روکتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی
    • وزیر داخلہ سندھ کا میئرکراچی کے ہمراہ مختلف تھانوں کا دورہ
    • گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ، استور مارخور کا پرمٹ3 لاکھ56 ہزار ڈالر میں نیلام
    • اسرائیلی فوج نے لبنان کی علی الطاہر پہاڑی پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
    • SIFC کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی ترقی کے نئے دورکا آغاز ڈیجیٹل ٹکٹنگ حب متعارف کرادیاگیا
    • محکمہ صحت میں بڑے افسران کی بڑی کرپشن، پرکشش سیٹوں پر جونیئر افسران تعینات
    • پاکستان ‘ تاجکستان کے درمیان تجارتی و زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • سائنسدان نے دریافت کی گئی کیڑوں کی نئی نسل کا نام ٹیلر سوئفٹ رکھ دیا
    • جنگ ستمبر 1965ئ’ دشمن کے دانت کھٹے کرنیوالے عظیم شہدا کو قوم کا سلام
    • وزیر تجارت جام کمال سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات باہمی تجارت و سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ
    • نادرا کا حساس ڈیٹا چوری میں ملوث منظم نیٹ ورک کے 2 ملزمان گرفتا
    • فرانس میں جیفری ایپسٹین کیس کی تحقیقات خواتین کو بھرتی کرنے والے مزید ممکنہ افراد کے نام حاصل کرلئے گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مسلح افواج پر فخر، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے: وزیراعظم

    By Khabrain Newsجون 25, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں جہاں ان کا کراچی پہنچنے پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے استقبال کیا۔
    کراچی کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
    نیول اکیڈمی میں پاسنگ اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کمیشن حاصل کرنیوالے کیڈٹس اور مڈشپ مین کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، خوشی ہے کہ آج کی کمشنگ پریڈ میں خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں، یقین ہے کہ خواتین کیڈٹس کی کمشنگ ملک کی دیگر خواتین کیلئے مشعل راہ ہو گی۔
    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی دوست ملکوں کے کیڈٹس کو بھی بہترین تربیت فراہم کر رہی ہے، دوست ملکوں کے یہ کیڈٹس پاکستان کے سفیر کے کردار کا کردار ادا کریں گے، کیڈٹس نے بھرپور محنت اور لگن سے مادر وطن کیلئے ذمہ داریاں انجام دینی ہیں۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، بحریہ کا تاریخی اعتبار سے ملک کے اسٹریٹیجک دفاع میں کلیدی کردار ہے، پاکستان جغرافیائی لحاظ سے ایک اسٹریٹجک مقام پر واقع ہے، قومی ترقی کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنا ہے، پاک بحریہ ملک کے سمندری تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایک مضبوط بحریہ کی پہلے سے کہیں زیادہ اب ضرورت ہے، پرامن بقائے باہمی اور ہمسایوں کیساتھ اچھے تعلقات پر یقین رکھتے ہیں، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے سےنمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، قائداعظم پاکستان کو دنیا کیلئے رول ماڈل کے طور پر چاہتے تھے۔
    ان کا کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ غلطیوں سے سبق سیکھ کرمحنت اور لگن سے اپنا مقام حاصل کر سکتے ہیں، پاک بحریہ کے دوست ملکوں کیساتھ مشترکہ منصوبے اس کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنیں گے، میری ٹائم مفادات کے تحفظ کیلئے بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہماری ترجیح ہے، حکومت پاک بحریہ کو تمام ضروری وسائل فراہم کریگی۔
    وزیراعظم نے کہا کہ قومی ترقی کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنا ہوگا، گوادر کی بندرگاہ سی پیک میں اہم کردار ادا کرے گی، پاکستان کا مستقبل سی پیک کی کامیابی پر منحصر ہے۔
    دوسری جانب وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کریں گے۔
    وزیر اعظم شہباز شریف سابق صدر آصف علی زرداری سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت بھی کریں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.