اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین سے تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باہمی تجارت، زرعی تعاون، اقتصادی روابط اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران تاجکستان کے سفیر نے وفاقی وزیر کو ستمبر میں منعقد ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات موجود ہیں، جبکہ دونوں ممالک مذہبی، ثقافتی اور تہذیبی رشتوں میں بھی جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا میں تاجکستان پاکستان کا ایک اہم اور قابل اعتماد شراکت دار ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے
بریکنگ نیوز
- ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل ایگزی بیشن اینڈ کانفرنسز پاکستان کی نمایاں طبی نمائش اور کانفرنس
- پرائیویٹ عازمین حج کی رجسٹریشن اور بکنگ کا عمل 20نومبر تک جاری رہے گا
- پاکستانی نژاد ذیشان حامد کینیڈا کے وزیر برائے سیاحت و ثقافت مقرر
- ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی، سڈنی ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ
- ادویات کی خریداری میں 4 ارب 22 کروڑ کی مالی بے ضابطگیاں
- ‘ 6 ہزار سے زائد سرپلس ملازمین کو دیگر محکموں میں کھپانے کا عمل مکمل نہیں ہوسکا
- محکمہ اوقاف پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبادلے و ایڈجسٹمنٹ
- لاہور ہائیکورٹ ‘ تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلباء کو نکالنے سے روکتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی
- وزیر داخلہ سندھ کا میئرکراچی کے ہمراہ مختلف تھانوں کا دورہ
- گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ، استور مارخور کا پرمٹ3 لاکھ56 ہزار ڈالر میں نیلام
- اسرائیلی فوج نے لبنان کی علی الطاہر پہاڑی پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
- SIFC کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی ترقی کے نئے دورکا آغاز ڈیجیٹل ٹکٹنگ حب متعارف کرادیاگیا
- محکمہ صحت میں بڑے افسران کی بڑی کرپشن، پرکشش سیٹوں پر جونیئر افسران تعینات
- پاکستان ‘ تاجکستان کے درمیان تجارتی و زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- سائنسدان نے دریافت کی گئی کیڑوں کی نئی نسل کا نام ٹیلر سوئفٹ رکھ دیا
- جنگ ستمبر 1965ئ’ دشمن کے دانت کھٹے کرنیوالے عظیم شہدا کو قوم کا سلام
- وزیر تجارت جام کمال سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات باہمی تجارت و سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- نادرا کا حساس ڈیٹا چوری میں ملوث منظم نیٹ ورک کے 2 ملزمان گرفتا
- فرانس میں جیفری ایپسٹین کیس کی تحقیقات خواتین کو بھرتی کرنے والے مزید ممکنہ افراد کے نام حاصل کرلئے گئے
- حکومت پی پی کے درمیان اختلافات ختم کرانے کیلئے پس پردہ رابطے کامیاب
