گلگت (آئی این پی) گلگت بلتستان کے محکمہ جنگلی حیات و پارکس نے 2027-2026 ء کے ٹرافی ہنٹنگ سیزن کیلئے 117 جانوروں کے شکار کے پرمٹس نیلام کریدیئے۔ نیلامی کی تقریب گلگت کے فاریسٹ، پارکس اینڈ وائلڈ لائف کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں شکاریوں نے شرکت کی۔ نیلامی کے دوران استور مارخور، بلیو شیپ اور ہمالیائی آئی بیکس کے شکار کے پرمٹس پیش کیے گئے۔ نیلامی میں مجموعی طور پر 3 استور مارخور، 14 بلیو شیپ اور 100 ہمالیائی آئی بیکس کے پرمٹس شامل تھے۔ حکام کے مطابق سب سے زیادہ قیمت استور مارخور کے پرمٹ کی لگی جو 3 لاکھ 56 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا۔ استور مارخور کا دوسرا پرمٹ 3 لاکھ ایک ہزار ڈالر جبکہ تیسرا پرمٹ 2 لاکھ 94 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق استور مارخور کا ایک اضافی پرمٹ گزشتہ شکار کے سیزن سے بھی منتقل کیا گیا تھا۔ چیف کنزرویٹر پارکس اینڈ وائلڈ لائف ذاکر حسین نے بتایا کہ بلیو شیپ کا سب سے زیادہ ایکسپورٹیبل پرمٹ 31 ہزار 200 ڈالر میں فروخت ہوا جبکہ اس کی سب سے کم بولی 25 ہزار 100 ڈالر رہی۔ اسی طرح پرائم کیٹیگری میں ہمالیائی آئی بیکس کا سب سے زیادہ ایکسپورٹیبل پرمٹ 13 ہزار 200 ڈالر میں فروخت ہوا جبکہ کم ترین بولی 11 ہزار 500 ڈالر رہی۔ محکمہ جنگلی حیات و پارکس کے حکام کو اُمید ہے کہ رواں ٹرافی ہنٹنگ سیزن کے دوران 65 کروڑ روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔ واضح رہے گلگت بلتستان میں 2027-2026 ء کا ٹرافی ہنٹنگ سیزن 15 اکتوبر2026 ء سے شروع ہوگا اور 10 اپریل 2027ء تک جاری رہے گا۔
بریکنگ نیوز
- ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل ایگزی بیشن اینڈ کانفرنسز پاکستان کی نمایاں طبی نمائش اور کانفرنس
- پرائیویٹ عازمین حج کی رجسٹریشن اور بکنگ کا عمل 20نومبر تک جاری رہے گا
- پاکستانی نژاد ذیشان حامد کینیڈا کے وزیر برائے سیاحت و ثقافت مقرر
- ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی، سڈنی ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ
- ادویات کی خریداری میں 4 ارب 22 کروڑ کی مالی بے ضابطگیاں
- ‘ 6 ہزار سے زائد سرپلس ملازمین کو دیگر محکموں میں کھپانے کا عمل مکمل نہیں ہوسکا
- محکمہ اوقاف پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبادلے و ایڈجسٹمنٹ
- لاہور ہائیکورٹ ‘ تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلباء کو نکالنے سے روکتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی
- وزیر داخلہ سندھ کا میئرکراچی کے ہمراہ مختلف تھانوں کا دورہ
- گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ، استور مارخور کا پرمٹ3 لاکھ56 ہزار ڈالر میں نیلام
- اسرائیلی فوج نے لبنان کی علی الطاہر پہاڑی پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
- SIFC کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی ترقی کے نئے دورکا آغاز ڈیجیٹل ٹکٹنگ حب متعارف کرادیاگیا
- محکمہ صحت میں بڑے افسران کی بڑی کرپشن، پرکشش سیٹوں پر جونیئر افسران تعینات
- پاکستان ‘ تاجکستان کے درمیان تجارتی و زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- سائنسدان نے دریافت کی گئی کیڑوں کی نئی نسل کا نام ٹیلر سوئفٹ رکھ دیا
- جنگ ستمبر 1965ئ’ دشمن کے دانت کھٹے کرنیوالے عظیم شہدا کو قوم کا سلام
- وزیر تجارت جام کمال سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات باہمی تجارت و سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- نادرا کا حساس ڈیٹا چوری میں ملوث منظم نیٹ ورک کے 2 ملزمان گرفتا
- فرانس میں جیفری ایپسٹین کیس کی تحقیقات خواتین کو بھرتی کرنے والے مزید ممکنہ افراد کے نام حاصل کرلئے گئے
- حکومت پی پی کے درمیان اختلافات ختم کرانے کیلئے پس پردہ رابطے کامیاب
