تازہ تر ین

کترینہ شادی کے بعد پہلی مرتبہ کونسی فلم میں جلوہ گر ہوں گی؟

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی آنے والی نئی ہارر کامیڈی فلم کا ٹیزر شیئر کیا ہے جو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جب سے کترینہ کیف، سدھانت چترویدی اور ایشان کھتر کی فلم ’فون بھوت‘ کا اعلان ہوا ہے، شائقین ان تینوں اداکاروں کو سلور اسکرین پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں تاہم اب بالی ووڈ کی ملکہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد اپنی پہلی فلم ’’فون بھوت‘‘ کا ٹیزر آفیشل انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔
ٹیزر کو دیکھ کرکہانی کا اندازہ لگانا تو مشکل ہے تاہم اسے ایک بھیانک کامیڈی کا نام دیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہےکہ یہ کوئی ہارر کامیڈی فلم ہے، جس میں کترینہ کے ساتھ پہلی مرتبہ نئے اداکار ایشان کھتر اور سدھانت چترویدی مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے کیٹ نے لکھا کہ ’’ایک بھیانک کامیڈی آنے والی ہے۔ دیکھتے رہنا ،فون بھوت‘‘۔
یاد رہے کہ گرمیت سنگھ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی ریلیز کا اعلان کل کیا جائےگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain