تازہ تر ین

حکومتی بینچوں سے دوسری جانب جانے میں وقت نہیں لگے گا: ایم کیو ایم کی دھمکی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ حکومتی بینچوں سے اپوزیشن بینچز کی جانب جانے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں بجٹ کی منظوری کے لیے اجلاس دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے ارکان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ایم کیو ایم کے اراکین صلاح الدین اور قائم خانی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس حکومت کے لیے بھاری سیاسی قیمت ادا کی ہے۔ ہمیں حکومتی بینچوں سے دوسری جانب جانے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ ہمارے شہر حیدرآباد میں بجلی نہیں ہے۔ ایئرپورٹ غیر فعال اور ریلوے تباہ ہے۔ اس رویے سے یہ حکومت نہیں چلے گی۔ بجٹ میں ہمارے علاقوں کے منصوبوں کو کوئی ترجیح نہیں دی گئی۔ اگر ہماری بات نہیں ماننی تو ہم ایسی وزارتوں پر تھو بھی نہیں کرتے۔
ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کرنے کی دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں ایک شخص ہے جو ہمارے منصوبوں کو بجٹ میں شامل نہیں ہونے دے رہا۔
بعد ازاں وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایم کیو ایم ارکان سے مذاکرات کیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain