فلوریڈا: (ویب ڈیسک) گزشتہ ہفتے جنوب مغربی فلوریڈا کے ساحل پر کئی غیرمعمولی گہرے گڑھے ملے ہیں جن کے متعلق خیال ہے کہ یہ ٹک ٹاکرز نے بنائے ہیں۔ ساحل کے نگراں میں شامل ایلیسن وارڈ کہتی ہیں کہ انہوں نے صرف ایک ہفتے میں چار ایسے گڑھے دیکھے ہیں جو پانچ فٹ تک گہرے اور چار فٹ وسیع ہیں اور یہ مختلف مقامات پر شعوری طور پر کھودےگئے ہیں۔ غالباً یہ من چلوں نے کسی ٹک ٹاک چیلنج کے طور پر کھودے ہیں۔اسی طرح ایک اور شخص نے بتایا کہ وہ ایک گڑھے میں تقریباً گر چکا تھا اور خود کو بمشکل باہر نکالا ہے۔ اسی طرح علاقے کے میئر ہولی اسمتھ نےبتایا کہ ان گڑھوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کی اطراف میں ریتیلی مٹی کے گھر یا قلعے (سینڈ کاسل) نہیں بنائے گئے اور یہ شعوری طور پر گڑھے کھودے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک ٹک ٹاک چیلنج جاری ہے جس میں کہا گیا کہ آپ ساحلی ریت پر کتنا گہرا گڑھا کھود سکتے ہیں۔ شاید یہ غیرمعمولی گڑھے کسی وائرل ٹک ٹاک چیلنج کے طور پر کھودے گئے تھے۔مارکو آئی لینڈ کی پولیس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک بہت وسیع گڑھے کی تصویر شائع کی ہے جس کے اندر پھاؤڑا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پوسٹ کے نیچے انہوں نے لکھا ہے کہ براہِ مہربانی اس گڑھے کو دوبارہ پر کیجئے اور اپنا سامان بھی لے جائیں۔پولیس کے مطابق یہ گڑھے بالخصوص بوڑھے افراد ک لیے پریشانی کی وجہ بن سکتے ہیں اور ساحلوں تک آنے والے کچھوے بھی اس کا شکار ہوسکتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- قومی کرکٹر سعود شکیل کا سینئرز سے ذمہ داری دکھانے کا مطالبہ
- فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت
- اسرائیل میں حکومت سازی کی سرگرمیاں جاری، عرب لسٹ کا گاڈی آئزنکوٹ کی مشروط حمایت کا عندیہ
- لاہور میں وادی سندھ کی تاریخ پر 15ویں عالمی تھاپ کانفرنس کا آغاز
- فلم ’بیورلی ہلز‘ کی مشہور اداکارہ 50 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
- بھارت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے، دفتر خارجہ
- ’13 لاکھ روپے کا ایک سیرپ‘، جناح اسپتال میں جینیاتی مریضوں کو دوا کی مفت فراہمی
- الیکشن کمیشن ،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ بدلنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ کے ہمراہ یونیورسٹی آف لاڑکانو کا افتتاح کر دیا
- ڈبلن سے اٹلی جانے والے مسافر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی،فرانس کی جانب موڑدیا گیا
- امریکی فوجی اڈے پر تربیتی واقعے کے دوران امریکی اہلکار ہلاک
- آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس کی صدارت کے دوران پولیسنگ اور انتظامی امور میں بہتری کیلئے افسران کو ضروری ہدایات دے رہے ہیں۔
- آئی جی پنجاب کی زیرصدارت پولیس ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس
- اسلام آباد : طالبات کالج میں تقریب کے سلسلے میں سٹال سجا رہی ہیں
- لاہور: بچے ریڑھی والے سے شکرقندی خرید رہے ہیں۔
- اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں’ 152کلومنشیات برآمد’ 6ملزمان گرفتار
- باغبانپورہ پولیس کی کارروائیاں’ 10کلومنشیات برآمد’4ملزم گرفتار
- پولیس نے موٹر سائیکلیں’ گھریلو سامان چوری کرنیوالا ملزم دھر لیا
- محکمہ ہیلتھ کا بیڑہ غرق لاہور سے نشتر دوائیاں بھجوانے کیلئے پٹرول کے پیسے ختم
- ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کی ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات
