سرگودھا: (ویب ڈیسک) جائیداد کے تنازع پر دو فریقوں میں فائرنگ کے تبادلہ سے 15 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں ایک فریق کی فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا قتل ہوگیا، مقتول کی شناخت حسن علی کے نام سے ہوئی، زخمی مختار گوندل کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈی پی او سرگودھا بلال ظفر شیخ کے مطابق حملہ آوروں اور متاثرہ فریق میں جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔