تازہ تر ین

کراچی میں آج شام یا رات گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی : (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے شہر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے بیشتر حصے میں اس وقت مطلع ابر آلود ہے اور بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے لہٰذا آج شام یا رات گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی میں شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34ڈگری سینٹی گریڈ اورکم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain