تازہ تر ین

امریکہ چاہتا ہے معیشت تباہ اور ملک غیر محفوظ ہو، شیریں مزاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ معیشت تباہ ہوتی ہے تو ملک غیر محفوظ ہوتا ہے اور یہی امریکہ چاہتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے گرفتار نہیں اغوا کیا گیا تھا اور انکوائری کمیشن نے پوری طرح میرا مؤقف سنا ہے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ کمیشن نے نوٹ کیا کہ میری گرفتاری سے متعلق پولیس رپورٹ نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نئے الیکشن کی تاریخ دی جائے تاکہ نئی حکومت پالیسیز بنائے اور اگر الیکشن کی تاریخ دے دی جاتی ہے تو بہت سے معاملات پر بات کی جا سکتی ہے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ اگلا اجلاس 14 جولائی کو ہو گا لیکن قومی اسمبلی مذاق بن گئی ہے کیونکہ سب سے بڑی پارٹی باہر آگئی۔ عمران خان کے جلسے میں بارش کے باوجود بھی عوام آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا ہم نے اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے اور بھارت کے ساتھ تجارت کرنا ہے؟ معیشت تباہ ہوتی ہے تو ملک غیر محفوظ ہوتا ہے اور یہی امریکہ چاہتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain