Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی میں بارشوں سے تباہی، وسیم اختر سندھ حکومت پر برس پڑے

    By Khabrain Newsجولائی 12, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہےکہ کراچی کا حال ڈھکا چھپا نہیں اور شہر کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے لہٰذا آصف زرداری اور بلاول اپنی ٹیم کی نااہلی دیکھیں۔
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کراچی میں بارش کے بعد جو حال ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، سارے وسائل کے ہوتے سندھ حکومت نے پلاننگ کیوں نہیں کی، کہاں ہیں آپ کے لوگ؟ انتظامات کیوں نہیں کیے گئے؟ پی ڈی ایم اے کہاں تھا؟
    سابق میئر نے کہا کہ کراچی کے ساتھ کیوں کھلواڑ کیا جا رہا ہے، کل بارش کے باعث سارے انڈر پاس بند تھے، شہر کے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ ٹیکس جاتا کہاں ہے، کراچی کا ٹیکس کراچی میں ہی لگنا چاہیے۔
    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کےلوگ سڑکوں پر موجود نہیں تھے، سب عید منانے اندرون سندھ گئے ہوئے تھے، اس سے زیادہ بیڈ گورننس نہیں ہوسکتی، آصف زرداری اور بلاول بھٹو اپنی ٹیم کی نا اہلی دیکھیں، آپ نے اختیارات نیچے نہیں دیے،اس لیے ناکام ہو، لاڑکانہ اور نو ڈیرو کا حال دیکھیں۔
    انہوں نے سندھ حکومت سے سوال کیا کہ آپ نے مہینہ پہلے نالے صاف کیوں نہیں کیے؟ شہر کو تباہ کرکے رکھ دیا گیا ہے، ہر سال یہی حال ہوتا ہے لیکن اس بار تباہی ہوئی ہے، بارش کے بعد کراچی کا جو حال ہوا وہ سب نے دیکھا، شہر کا انفرا اسٹرکچر پہلے ہی نہیں تھا جو بچا کچا تھا وہ خراب ہوگیا۔
    ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ کراچی کا مینڈیٹ ایم کیو ایم کے پاس ہے، معاہدہ کیا تھا کہ ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو قبول کریں گے، آپ کا فرض بنتا ہے آرٹیکل 140 اے پر عملدرآمد کریں، ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چرایا جاتا ہے اور مختلف جماعتوں کو جتوایا جاتا ہے۔
    وسیم اختر کاکہنا تھا کہ ہم چار سال تک اختیارات کو نچلی سطح تک لانے کوشش کرتے رہے، اس وقت ایڈمنسٹریٹر کے پاس سارے اختیارات ہیں جو میرے پاس نہیں تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.