تازہ تر ین

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا، اوگرا کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق پٹرول 17 ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 40 ، مٹی کا تیل 32 روپے فی لٹر سستا ہونے کاامکان ہے۔
ادھر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کیلئے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائےگا، قیمتیں آج ہی کم ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار ہوگئی، وقت اور قیمت کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے تاہم کوشش ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی کردیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر 5 اور 10 روپے کی جو لیوی لگائی وہ برقرار رہے گی، سری لنکا میں حالات اس لیے خراب ہوئے کہ انہوں نے مشکل وقت پر مشکل فیصلے نہیں کیے، اب پاکستان ایک نارمل ملک کی طرح چل رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain