تازہ تر ین

آئی ایم ایف سے معاہدہ، ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہونے لگا

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہونے لگا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 210 روپے پر فروخت ہوا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 209 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔
اس سے قبل کاروبار کے آغاز پر آج صبح انٹر بینک میں ڈالر 85 پیسے سستا ہو کر 209 روپے 25 پیسے کا ہو گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہو کر 211 روپے کا ہو گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain